Home / انٹرنیشنل / امریکی یونیورسٹی کے 1200 طلباء کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

امریکی یونیورسٹی کے 1200 طلباء کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

امریکا میں کرونا کے وار جاری،  ریاست الاباما کی یونیورسٹی میں 1200 طلبا اوراسٹاف کے ایک سو چھیاسٹھ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی،یونیورسٹی حکام نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد  یونیوسٹی کے قریب ریسٹورنٹس اور عوامی مقامات کو بھی چودہ  دن کے لیے بند کر دیا گیا، الاباما میں کرونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہوچکی ہے جبکہ دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث امریکا میں کاروبار، اسکولز، کھیلوں کے مقابلے اور معاشی سرگرمیاں بھی کافی حد تک معطل ہیں،بینک آف امریکا کو خدشہ ہے کہ ملک میں بے روز گاری کا تناسب دو گنا بڑھ جائے گا،جس کے بعد تقریباً ہر ماہ دس لاکھ نوکریاں ختم ہو جائیں گی، بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں متاثرین کی تعداد 6,139,078ہوچکی ہے جبکہ اموات 186,855ہوچکی ہیں۔

About Rana Usman

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *