Home / پاکستان / وزیر اعظم کی ٹیکسٹائل شعبے کی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات

وزیر اعظم کی ٹیکسٹائل شعبے کی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تجارت اور صنعتوں کی وزارتوں کو ٹیکسٹائل سے متعلق ہدایت کی ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کی ہر طرح کی مدد یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل کی صنعت میں طلب و برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تجارت اور صنعتوں کی وزارتوں کو ٹیکسٹائل سے متعلق ہدایت کی ہے، ہدایت دی کہ ٹیکسٹائل شعبے کو ہر طرح کی مدد یقینی بنائیں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ٹیکسٹائل کی مدد کی جائے تاکہ یہ بڑھتی طلب کو پورا کر سکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید پروموٹ کرنے جا رہے ہیں، جو مٹیریل اسٹاک ہوگا وہ پاکستانی صنعتکاروں کے لیے بھی دستیاب ہوگا جبکہ پاور سیکٹر میں صنعتکاروں کے لیے مکمل سہولتیں ملیں گی۔

مشیر تجارت نے کہا تھا کہ ایف بی آر سے ٹیرف پالیسی ہٹا دی گئی ہے، ایکسپورٹ کے ساتھ بہترین سروسز کی بھی ضرورت ہے، پاکستان میں مقامی کاروبار کو بڑھانا ہے۔

About Rana Usman

Check Also

How-much-is-the-price-of-petrol-being-increased-Great-news-for-the-people

پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *