Home / پاکستان / لاہور: گلوکارسلمان احمد کی طبیعت سنبھلنے لگی

لاہور: گلوکارسلمان احمد کی طبیعت سنبھلنے لگی

لاہور: گلوکار سلمان احمد کی طبیعت سنبھلنے لگی، کچھ روز پہلے سلمان احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، طبیعت خراب ہونے پر انہوں نے ٹیسٹ کروایا تھا۔

سلمان احمد کے مطابق انکے پیاروں اور مداحوں کی دعاؤں نے اپنا اثر دکھایا اور اللہ کے فضل سے کافی بہتر محسوس کرنے لگا ہوں، سلمان احمد نے بتایا کہ گھر میں بیٹھنا خاصا مشکل کام ہے مگر وقت کی ضرورت ہے کہ ہم گھر میں خود کو محفوظ رکھیں، انہوں نے کہا گھر میں رہ کر ورزش کی ، کھجور، شہد، انجیر اور دار چینی کا استعمال کیا۔

اس سے قبل سلمان نے آگاہ کیا تھا کہ فلو جیسی علامات ظاہر ہونے کے بعد وہ سیلف کورنٹائین میں چلے گئے تھے۔

سلمان نے اپنے مداحوں کا ان کے لیے دعائیں کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
 

About Sehrish Ameen

Check Also

وزیراعظم کا پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ …

One comment

  1. May Allah give him the best of health

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *