Home / پاکستان / وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کی جانب سے چھٹیاں منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام سینئر افسران کو آج طلب کیا تھا جس پر آئی جی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران سی ایم ہاؤس پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس جاری ہے جس میں آئی جی سندھ سمیت تمام پولیس افسران موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تمام افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہےکہ کراچی میں 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں کی درخواستیں دی تھیں تاہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد افسران نے چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *