Home / پاکستان / کراچی کنگز کی جیت پر شوبز ستاروں کا جشن

کراچی کنگز کی جیت پر شوبز ستاروں کا جشن

گزشتہ روز کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی اپنے نام کی جس کے بعد پورے پاکستان سمیت شوبز ستاروں کی جانب سے بھی جشن منایا گیا اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔

نوجوان گلوکار عاصم اظہر کرکٹ کے جنونی مداحوں میں سے ایک ہیں اور اس بار جب ان کی پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز چیمپئن بنی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کنگز کی فتح کے منتظر دکھائے دیے اور جیسے ہی کراچی کنگز جیتی تو انہوں نے اپنے تمام دوستوں کے ساتھ شور مچانا شروع کر دیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ‘کراچی کنگز چیمپئن، یہ ہے کراچی’۔ گلوکار علی ظفر نے بھی کراچی کنگز کی فتح پر ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو فائنل تک پہنچنے کے لیے داد دی۔

اداکارہ مہوش حیات نے پی ایس ایل کے فائنل کو سنسنی خیز قرار دیتے ہوئے کراچی کنگز کو چیمپئن بننے کی مبارکباد دی۔ مہوش حیات نے کراچی کنگز کے مرحوم کوچ ڈین جونز کو میچ کی جیت کے موقع پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی کراچی کنگز کی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘مزہ آگیا’۔ 

About Rana Usman

Check Also

What-is-the-budget-of-Bollywoods-biggest-action-movie-Fighter

بالی وڈ کی سب سے بڑی ایکشن فلم ‘فائٹر’ کا بجٹ کتنا ہے؟

الی وڈ اداکار ہریتک روشن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشخبری سنائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *