Home / پاکستان / ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومت سنجیدگی دکھائے: شہباز شریف

ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومت سنجیدگی دکھائے: شہباز شریف

لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت سنجیدگی دکھائے، وفاق اور صوبے مشترکہ جامع حکمت عملی پر عمل کریں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں پر ٹڈی دل کے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا علاقائی سطح پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے، ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات نہ ہوئے تو قحط کا خطرہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کورونا اور معاشی دباؤ کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، ٹڈی دل کے نتیجے میں ملکی معیشت اور کسان تباہ ہوجائیں گے، ٹڈی دل کے حملے سے ملکی فوڈ سکیورٹی کا خطرہ لاحق ہے۔

About Rana Usman

Check Also

اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی صورتحال سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *