Home / پاکستان / اسلام آباد / شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاری

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ

میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اس مسئلے پر بھی غور کیا جائے گا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلوں کو کم  کیا جائے۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *