Home / پاکستان / کروناوائرس کی دوسری لہر نئے احکامات جاری

کروناوائرس کی دوسری لہر نئے احکامات جاری

کراچی: کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ نے نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے نئے احکامات کے تحت عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، صرف وہی وکلاپیش ہوں گے جن کے مقدمات چل رہے ہوں۔

ہائی کورٹ اعلامیے کے مطابق کسی فرد کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت نہیں جس کا کیس نہ ہو۔ کمرہ عدالت کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھنے کی ہدایت کردی گئی، کمرہ عدالت اور دفاتر میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا سے مزید 40 اموات، 3300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

بغیر ماسک کے کسی کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران بھی عدالتوں سمیت دیگر شعبوں میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ نے وبا کے خلاف اپنی حکمت سخت کرلی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 40 مریض جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 306 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہوچکی ہے۔

About Rana Usman

Check Also

How-much-is-the-price-of-petrol-being-increased-Great-news-for-the-people

پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *