Home / پاکستان / اسلام آباد / متوقع موسمی امراض سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری

متوقع موسمی امراض سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری

اسلام آباد : قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق خبردار کردیا ہے ، مراسلے میں کہا گیا کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے، متعلقہ ادارے کورونا، کانگو، ڈینگی، پولیو ، خناق، کالی کھانسی، موسمی فلو اور ٹائیفائیڈ کے بارےاقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کردیا، مراسلےکامقصدمتوقع موسمی امراض سے متعلق آگاہی پیداکرنا اور متوقع موسمی امراض سےبروقت خبردارکرناہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 9 مریض جاں بحق، مجموعی کیسز 3 لاکھ 16ہزار934 تک جا پہنچی

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام موسمی امراض سےمتعلق احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور متعلقہ ادارےصحت عامہ سےمتعلقہ ممکنہ خطرات پر نظر رکھیں۔

این آئی ایچ نے کہا کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے، بروقت اقدامات سےموسمی امراض کے نقصانات میں کمی ممکن ہے۔

متعلقہ ادارے کورونا، کانگو،ڈینگی،پولیو ، خناق، کالی کھانسی، موسمی فلو، ٹائیفائیڈ کے بارےاقدامات کریں جبکہ ایبولاوائرس سےعالمی صحت عامہ کوخطرات لاحق ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Mobile service shut down in Quetta

کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے موبائل فون سروس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *