Home / پاکستان / نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور : نیب نے چوہدری شوگرملز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، چوہدری شوگرملز شریف خاندان کی ملکیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چوہدری شوگرملز کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

چوہدری شوگرملز شریف خاندان کی ملکیت ہے ، تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شروع کی گئیں۔

نیب نے ابوظبی اور دبئی کےدفاتر میں نوٹسزارسال کرتے ہوئے چوہدری شوگرملزانتظامیہ سے7دسمبر تک تحریری جواب مانگ لیا ہے۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پر ہیں۔

چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے یوسف عباس، مریم کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگرملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992میں آف شورکمپنی سے لیا تھا۔

About Rana Usman

Check Also

PIA-plane-hijacked-in-Malaysia-crew-trapped

ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا گیا، عملہ بھی پھنس گیا

پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *