Home / ٹیکنالوجی / سائنسدانوں نے فلم ‘اسٹار وارز’ سے متاثر ہو کر اسمارٹ جلد تیار کر لی

سائنسدانوں نے فلم ‘اسٹار وارز’ سے متاثر ہو کر اسمارٹ جلد تیار کر لی

سائنسدانوں نے ہالی وڈ فلم ‘اسٹار وارز’ سے متاثر ہو کر  ایسی مصنوعی ‘اسمارٹ جلد’ تیار کی ہے جو چھونے پر کسی شے کی ساخت اور  بناوٹ کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپورکے ماہرین نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) اور 100 ننھے منے سینسرز کے ذریعے یہ اسمارٹ جلد تیار کی ہے۔ 

سائنسدانوں کے مطابق اس اسمارٹ جلد کا سائز  ایک مربع سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہے اور  یہ انسان کے اعصابی نظام سے زیادہ تیز رفتار ہے۔

مصنوعی ذہانت  پر مبنی یہ اسمارٹ جلد بریل لیٹرز کی پہچان سمیت 30 کے قریب اشیاء کو چھو کر ان کے بارے میں بتا سکتی ہے۔

اس اسمارٹ جلد کی  درست پہچان کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے  جب کہ ماہرین اب اس جلد کے ذریعے مصنوعی ہاتھ اور انگلیاں بھی تیار کر رہے ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

ban on tiktok

ٹِک ٹاک پر پابندی کا حکم کالعدم قرار

امریکی عدالت نے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈز پر پابندی کے ٹرمپ انتظامیہ کے حکم کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *