Home / شوبز / کینسرمیں مبتلاہونےکےبعدسنجےدت کاپہلا ویڈیوپیغام

کینسرمیں مبتلاہونےکےبعدسنجےدت کاپہلا ویڈیوپیغام

کینسرجیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنے والے بالی ووڈ اداکارسنجے دت کا ایک ویڈیوپیغام تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں وہ اپنی بیماری کوشکست دینے کے عزم کا اظہارکررہے ہیں۔

یہ ویڈیو انسٹا گرام پر ہیئراسٹائلسٹ عالم حکیم نے شیئر کی ہے جس میں سنجے دت بالوں کی سیٹنگ کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے بھی مخاطب ہوئے۔

ویڈیو کے آغاز میں اداکار نے “ہائے، میں ہوں سنجے دت” کہتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ سیلون کھل چکا ہے اوران کے اسٹائلسٹ یہاں موجود ہیں۔

سنجے نے اپنے چہرے کے اوپری حصے پر نشانات دکھاتے ہوئے کہا ” یہ میری زندگی پر حالیہ داغ ہیں لیکن میں ہرا دوں گا، میں اس کینسر کو شکست دوں گا”۔

اپنے اسٹائلسٹ کے حوالے سے سنجے نے بتایا کہ ان سے میرا بہت پرانا تعلق ہے، عالم کے والد میرے والد کے بال کاٹا کرتے تھے اور فلم “روکی” میں میرے ہیئراسٹائلسٹ تھے۔ سنجے نے فالوورزسے کہا کہ کب تک گھر بیٹھیں، اب باہر نکلیں”۔

پھیپھڑوں کے تیسرے درجے کے کینسر کے علاج کے ساتھ ساتھ سنجے دوبارہ سے شوٹنگ کیلئے بھی تیار ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ وہ نئی فلم “کے جی ایف چیپٹر2” کے لیے داڑھی بڑھا رہے ہیں،فلم کی بقیہ شوٹنگ نومبرمیں ہوگی”۔

سنجے دت کی طبیعت میں بہتری اور سیلون میں آنے خوشی کا اظہار کرنے والے عالم حکیم نے ایک اور ویڈیو میں دکھایا کہ وہ کس طرح سے سنجے دت کے بال سنوار رہے ہیں۔

اد رہے کہ سنجے دت 8 اگست کو سانس لینے کی شکایت پر ممبئی کے نجی لیلاوتی اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں کرونا ٹیسٹ منفی آنے پرانہیں 10 اگست کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔اس کے ایک روز بعد 11 اگست کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کیلئے فلم انڈسٹری سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکر مند ہونے یا غیرضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔اسی روز بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ سنجو بابا میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کینسر تیسرے اسٹیج پر ہے اور وہ علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے علاج کیلئے طبی بنیادوں پر 5 سال کیلئے امریکا کا ویزا حاصل کیا تاہم بعدازاں انہوں نےممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں علاج شروع کروالیا ۔

کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو سنجے کی آنے والی فلموں میں “سڑک 2” اور “کے جی ایف چیپٹر2” قابل ذکرہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Shahid Afridi wedding anniversary

شاہد آفریدی کا شادی کی 20ویں سالگرہ پر بیوی کیلئے خاص پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *