Home / پاکستان / شادی کےبعدشہروزکی پہلی سالگرہ پرصدف کنول کادلکش اظہار

شادی کےبعدشہروزکی پہلی سالگرہ پرصدف کنول کادلکش اظہار

مئی 2020 میں اداکارشہروزسبزواری کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کرنے والی ماڈل صدف کنول نے شادی کے بعد شہروزکی پہلی سالگرہ پر ان کے لیے دلکش پیغام کے ساتھ اپنی محبت کا اظہارکیا ہے۔

صدف نے انسٹاگرام پرشہروزکی تصویر شیئرکی جس میں ان کا چہرہ توواضح نہیں تاہم وہ اپنے آگے سالگرہ کا کیک رکھ کر اس پرموم بتیاں جلائےے کیک کاٹنے کیلئے تیاربیٹھے ہیں۔

کیپشن میں صدف نے لکھا “روحوں کا ملاپ ظاہری حالت سے نہیں، ارتعاش سے ہوتا ہے، سالگرہ مبارک ہو”۔

شہروز کیلئے ” مائی ڈارلنگ سول ” لکھنے والی صدف نے کیپشن میں لویو لکھ کر ان سے محبت کااظہارکیا۔

سال 2008 میں شوبزانڈسٹری میں قدم رکھنے والے شہروزآج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

صدف کنول اور شہروز نے اپنی شادی کااعلان 31 مئی کو انسٹاگرام پرکیا تھا۔ اس سے قبل شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔ دونوں نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: عابدہ پروین کانام دنیاکے500بااثرترین مسلمانوں میں شامل

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *