Home / Uncategorized / پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا : بلاول بھٹو

پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا : بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے  سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی

۔پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، خواجہ احمد فاروق ، سردار تنویر الیاس ، دیوان خان چغتائی ، چوہدری ارشد اور چوہدری۔ انور الحق نے اپنی نشستیں جیت لیں۔

About Mubashir Rehman

Check Also

More-than-50-million-people-in-Pakistan-have-been-vaccinated-NCOC

پاکستان میں 5 کروڑ سے زائد شہری ویکسین لگوا چکے ہیں: این سی او سی

لاہور: پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *