Home / پاکستان / اسلام آباد / پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کیے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھی ان کی گرفتاری کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی  نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے اینٹی کرپشن ونگ لاہور نے گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دیر میں تھانہ کوہسار پہنچیں گے۔

About Junaid

Check Also

Journalist Imran Riaz Khan arrested from Islamabad Toll Plaza

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *