
ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی مصنوعی اکثریت کے ذریعے سندھ پر قابض ہے، انہوں نے سندھ کو لسانی بنیادوں پرسندھ کو تقسیم کیاہم ان کیساتھ نہیں رہ سکتے۔
کراچی میں ورکرزکنونشن سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں جمہوریت کا جنازہ نکلا ہوا ہے، ملک میں جمہوريت ايکسپائری ڈيٹ کی جانب بڑھ رہی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب جب ایوان میں نہیں تھےتو ہم نےسڑکوں پر فیصلےکرائے ۔۔۔ اب وہ وقت دوبارہ آگیا ہے، کورٹ نہيں تو روڈ فيصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جناب وزيراعظم!ہميں نہيں آپ کوہماری حمايت کی ضرورت ہے، ہمارا اتحاد صرف پاکستان کو بچانے کی خاطر ہے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم کو ایم وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وفاق کوکہتاہوں ۔۔ کارکن کے قتل پرایکشن نہیں لیا تو کسی کوچین سے بیٹھنے نہیں دینگے۔