Home / پاکستان / پی آئی اے کے طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی ، کپتان کی مے ڈے مے ڈے کال

پی آئی اے کے طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی ، کپتان کی مے ڈے مے ڈے کال

کراچی : سکھر سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے طیارہ میں لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت لینڈ کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا سکھر سے اسلام آباد پہنچنے والا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

گذشتہ شب پی آئی اےکااےٹی آرطیارہ سکھرسےاسلام آبادآرہاتھا کہ ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائیل فاصلے پر طیارے کے دائین انجن میں آگ لگ گئی۔

پی کے 632 کے کپتان نے ہنگامی صورت میں لینڈنگ سے پہلے 2240 پر مے ڈے مے ڈے کال دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا تھا تاہم جہاز نے 2241 پر رن وے 28ایل پر بحفاظت لینڈ کیا۔

جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 2251 پر پارکنگ بے پہنچا، پائلٹ نے بتایا کہ
فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ ائی، احتیاط انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا اور جہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا۔

جہاز میں 54 مسافر سوار تھے تاہم طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔

About Junaid

Check Also

A big rise in the price of gold in the local market

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 1759 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *