Home / پاکستان / اب کچرے کا بھی بِل دینا پڑے گا

اب کچرے کا بھی بِل دینا پڑے گا

فیصل آباد: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف ڈبلیو ایم سی) نے مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے شہرمیں صفائی اور کوڑا کرکٹ مفت ٹھکانے لگانے کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مالی خسارے کا شکار فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایف ڈبلیو ایم سی) کو صفائی اور کوڑا اٹھانے کے لیے 8 کروڑ روپے ماہانہ خرچ کرنا پڑتے ہیں لیکن کمپنی کی آمدن صفر ہے۔

اب ایف ڈبلیو ایم سی شہریوں سے ماہانہ 50 سے 400 روپے تک بلز کی صورت میں وصول کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جس پر عملدآمد کے لیے حکومت پنجاب کی منظوری کا انتظار ہے۔

یہ یوزر چارجز ہیں جو کمپنی اپنی خدمات کے سلسلے میں لوگوں سے وصول کرے گی جب کہ اس کا تعین نہیں ہو سکا کہ کتنے یوزر چارجز ہوں گے اور موڈ آف کلیکشن کیا ہو گا، یہ ابھی حکومت طے کرے گی۔

اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ اب یہ ایک نیا اور بل بم پھٹنے کے لیے تیار ہے جو سرا سر زیادتی ہے، صفائی کے بدلے ماہانہ بل وصول کرنے سے ان پر اضافی بوجھ پڑے گا، ویسٹ میجمنٹ کپمنی کو چاہیے کہ ہمارے اوپر رحم کریں اور بل لگا کر نہ بھجیں۔

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو امید ہےکہ ماہانہ بلز کی آمدن سے شہر میں صفائی کے انتطامات میں مزید بہتری آسکے گی۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *