Home / شوبز / پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسری بار گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسری بار گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد

لاس اینجلس: پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کو مسلسل دوسرے سال گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد کرلیا گیا۔

عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ سال گریمی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی اور انہوں نے اب ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

گریمی ایوارڈز کیلیے عروج آفتاب کو ایک بار پھر انوشکا شنر کے گانے ’اُدھرو نا‘ کیلیے نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ مسلسل دوسری بار گریمی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔

https://www.instagram.com/reel/ClAEyMuKVwY/?utm_source=ig_embed&ig_rid=cfc612f7-49ad-4088-b657-dbf63428ab64

عروج نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی خبر کا تراشہ شیئر کیا جس میں 2023 کے لیے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔

اس اخباری تراشے میں گریمی کی جانب سے عروج آفتاب کو بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کیٹیگری کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر نامزدگی کیلیے رب کا شکر بھی ادا کیا اور بتایا کہ وہ اپنی خوشی کا اظہار الفاظ میں نہیں کرسکتیں۔

https://www.instagram.com/reel/ClAFox6K2iD/?utm_source=ig_embed&ig_rid=f09f5cdc-49db-4c03-b8e4-165d7340a54f

عروج آفتاب نے اس پوسٹ کے کیپشن میں نوشکا شنکر کے ساتھ خود کو بھی مبارک باد پیش کی۔

گلوکارہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ ثروت گیلانی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’لڑکی تم آگے بڑھو اور خوب کامیابی حاصل کرو‘۔

گریمی ایوارڈ کی تقریب 5 فروری کو لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔ فاتحین کا انتخاب تقریباً 13,000 موسیقاروں، پروڈیوسروں اور نغمہ نگاروں کے ذریعے کیا جائے گا جن کا تعلق ریکارڈنگ اکیڈمی سے ہے۔

About Junaid

Check Also

Eminent stage and TV artiste Ismail Tara passed away

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے۔ اسماعیل تارا کراچی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *