Home / پاکستان / اسلام آباد / کروناویکسین پاکستان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

کروناویکسین پاکستان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: پاکستان نے متوقع کرونا ویکسین کے لیے چین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، چین سے ممکنہ ویکسین کی قیمت اور کلینکل ٹرائلز کا ڈیٹا مانگا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ بذریعہ وزارت خارجہ چینی حکومت سے رابطہ کرے گا، چین سے متوقع کروناویکسین کی تفصیلات مانگی جائیں گی جن میں ویکسین کی قیمت اور ٹرائلز کا ڈیٹا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا سے مزید 40 اموات، 3300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

ذرایع نے بتایا کہ چینی کمپنیز کین سائینو اور سائینوفارم سے تفصیلات مانگی جائیں گی، دونوں کمپنیاں کروناویکسین کلینکل ٹرائلز فیز تھری میں ہیں، سائینوفارم مختلف ممالک میں ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے۔

اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کین سائینو کی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کے مکمل نتائج 2ماہ میں آئیں گے، کرونا ویکسین پر چینی ردعمل کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، اپنے مقصد کے حصول کے بعد چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا پر پاکستانی ماہرین غور کریں گے۔

پاکستانی ماہرین کی منظوری پر چین سے ویکسین پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ پاکستان کو چین سے کرونا ویکسین پر مثبت ردعمل کی امید ہے۔

خیال رہے کہ حکومت متوقع کروناویکسین کی ایڈوانس بکنگ کو حتمی شکل دینے کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کرچکی ہے تاکہ فنڈز حاصل کیے جاسکیں۔ حکومت کروناویکسین کی فنڈنگ کے لیے ورلڈبینک سے رابطہ کرے گی، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور یونیسیف سے بھی بات چیت ہوگی۔

About Rana Usman

Check Also

How-much-is-the-price-of-petrol-being-increased-Great-news-for-the-people

پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *