Home / پاکستان / اسلام آباد / پاکستان : کورونا سے اموات اور کیسز میں کمی کا رجحان

پاکستان : کورونا سے اموات اور کیسز میں کمی کا رجحان

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار  تھمنے لگے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح   میں کمی آئی ہے ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1 مریض انتقال کر گیا جبکہ  72 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے  13 ہزار311  ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ملک میں  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  مثبت کیسز کی شرح  0.54 فیصدر رہی ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکے82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

About Junaid

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *