Home / پاکستان / اسلام آباد / ملک میں کرونا کے 1 ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ، 20 مریض جاں بحق

ملک میں کرونا کے 1 ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ، 20 مریض جاں بحق

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 1 ہزار 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 20 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کرونا کیسز کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیے، جس میں کہا گیا ہے کہ 20 اموات کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6ہزار795 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں24گھنٹے کے دوران32ہزار933کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد11ہزار864ہوگئی، ملک میں24گھنٹے کے دوران889کرونامریض صحت یاب ہوئے، مجموعی کیسز3لاکھ 32ہزار186 جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد3لاکھ13ہزار527 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے ایک روز قبل کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کیا جس میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔

ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے اپیل کی تھی کہ دو ماہ احتیاط کا دامن مضبوطی سے تھام کررکھیں کیونکہ ملک میں کرونا کے کیسز ایک بار پھر تیزی سے رپورٹ ہونا شروع ہوگئے۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *