Home / شوبز / شاہ رخ اور امیتابھ بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز پر مقدمہ

شاہ رخ اور امیتابھ بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز پر مقدمہ

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکاروں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کو گٹکے اور تمباکو برانڈ کی تشہیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان فلم اسٹارز کے گٹکے اور تمباکو برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر تمنا ہاشمی نامی سوشل ایکٹویسٹ کی جانب سے مقامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ کیس کو سماعت کے لیے بھی مقرر کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ، امیتابھ، اجے اور رنویر کو بہار کورٹ میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ معروف فلمی شخصیات اپنی شہرت کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

تمنا ہاشمی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز کو بچے اور کم عمر لڑکے لڑکیاں بھی فالو کرتی ہیں اگر وہ گٹکے اور تمباکو جیسے برانڈ کی تشہیری مہم میں شامل ہوں گے تو مداحوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور وہ بھی غلط اشیا کا استعمال کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ بھارتی اداکاروں کے خلاف کیس کی پہلی سماعت بہار کورڈ میں رواں ماہ 27 مئی کو ہوگی۔

About Junaid

Check Also

Dr Amir Liaquat Hussain will be buried today

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین آج ہو گی

کراچی : پاکستان کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا سفرِ آخرت شروع ہوگیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *