Home / پاکستان / وزیراعلی پنجاب کا ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے فنڈ کٹوتی واپس کرنے کا حکم

وزیراعلی پنجاب کا ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے فنڈ کٹوتی واپس کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلی پنجاب نے ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے کٹوتی کا نوٹس لے لیا،‏ سردار عثمان بزدار نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے کٹوتی واپس کرنے اور ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے تنخواہ کے برابر الاونس کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈاکٹروں کی تنخواہ سے دو دن کی کٹوتی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی تنخواہ سے قطعی طور کٹوتی نہیں کی جائے گی، حکومت پنجاب کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ‏یکم اپریل سے فرنٹ لائن طبی ورکرز کو کورونا ڈیوٹی پر ڈبل تنخواہ ملنی ہے۔

‏وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سمیت فرنٹ لائن ورکرز کو یکم اپریل سے (جب تک ڈیوٹی جاری رہے گی) ڈبل تنخواہ ملتی رہے گی،‏ اس کے علاوہ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 40 لاکھ سے 80 لاکھ تک کے شہید پیکج، لائف انشورنس کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

About Junaid

Check Also

Journalist Imran Riaz Khan arrested from Islamabad Toll Plaza

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *