Home / پاکستان / اورنج لائن ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

لاہور: حکومت پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے یک طرفہ کرایے کے حوالے سے آخر کار نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کرایے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق فی مسافر یک طرفہ کرایہ 40 روپے ہوگا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے۔

انھوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا کسی سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں، عوام کے پیسوں سے بننے والے منصوبے صوبے کی ملکیت ہوتے ہیں۔

جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کو لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لیے مکمل کیا گیا ہے، ہم سابقہ حکومت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کر کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کابینہ نے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔

About Rana Usman

Check Also

Election Commission releases schedule

اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *