Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری

خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری

پشاور: صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا جب کہ اسکولوں میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن کی فراہمی لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات ، مینگورہ سمیت ضلع بھر کےنجی تعلیمی ادارے کھل گئے

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اسکولوں میں جراثیم کش مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا محمد ابراہیم نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکول 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔

محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ تمام اسکولوں کے اسٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی تربیت دی گئی ہے جب کہ اسکولوں میں سینیٹائزر اور ماسک کے استعمال کو لازمی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

About Rana Usman

Check Also

Election Commission releases schedule

اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *