Home / پاکستان / اسلام آباد / سابق ایم این اے کی رہائشگاہ پر یوم تکبیر کی تقریب، کیک کاٹا گیا

سابق ایم این اے کی رہائشگاہ پر یوم تکبیر کی تقریب، کیک کاٹا گیا

راولپنڈی : پاکستان مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کے سابق ایم این اے شکیل اعوان کی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کی تقریب ہوئی جس میں ایم پی اے زیب النساء اعوان ،

تحسین فواد ، مرزا منصور بیگ ، تنویر اختر شیخ ،سید شاہد اقبال ، قاسم مغل ، نذیر کشمیری ، شیخ ذیشان اکرم ، آصف ملک ، شاہد عمران ، عثمان شانی ، شیخ اسد ،امجد خان ،مرزا شاہ رُخ بیگ ، آصف جدون، سیف الرحمان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شکیل اعوان نے کہا کہ آج ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے تو اس میں 23سال قبل اُس وقت کے دلیر وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کردار رہتی دُنیا تک یاد رکھا جائیگا

جن کی ولولہ انگیز قیادت میں کروڑوں پاکستانیوں کو عزت اور غیرت سے جینے کا حق ملا۔ کشمیر کی آزادی ہماری جدوجہد کا مقصد ہے ،

ملک میںحقیقی جمہوری حکومت کیلئے عام انتخابات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ، ملک کو سی پیک ،موٹر ویز اور بجلی کے کارخانے دینے والے نواز شریف کیخلاف حکومت انتقامی کارروائیوں کی حدیں عبور کرچکی ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Beware that someone called me crazy

خبردارجومجھےکسی نےپاگل کہا، سونیاحسین

اداکارہ سونیا حسین نے ذہنی بیماری کو سنجیدگی سے لینے پر زور دیتے ہوئے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *