Home / پاکستان / ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

کراچی: ریلوے انتظامیہ موسم سرما میں ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کرے گی، ٹرینوں کی 14اکتوبر کے بعد کی بکنگ روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرایع کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے موسم سرما میں ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا، 15اکتوبر سے ٹرینوں کی روانگی کا پرانا شیڈول تبدیل ہونا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ٹرینوں کی 14اکتوبر کے بعد کی بکنگ روک دی گئی ہے، مسافر بکنگ کے لیے اسٹیشنوں کے چکرلگا رہے ہیں، جب تک نیا ٹائم ٹیبل شامل نہیں ہوگا بکنگ ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے جیسے واقعات روکنے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

ریلوے ذرایع کے مطابق ریزویشن سسٹم میں روانگی کا نیا وقت شامل کرنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو ان دنوں شدید مشکلات کا سامنا ہے، سیکڑوں افراد 14 اکتوبر کے بعد کی بکنگ کروانا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ نے نئے شیڈول نہ ہونے کے باعث بکنگ روک دی۔

مختلف ٹرینوں کے لیے صرف 15 اکتوبر سے پہلے کی بکنگ کی جارہی ہے، وہ مسافر جو پندہ اکتوبر سے پہلے کہیں روانہ ہونا یا واپسی چاہتے ہیں تو ان کی بکنگ ممکن ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Increase in Corona cases

کورونا کیسز میں اضافہ: میو اسپتال کا آپریشن تھیٹر بند

لاہور : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے میو اسپتال میں روٹین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *