Home / پاکستان / پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

لاہور: صوبہ پنجاب میں عالمگیر وبا’کروناوائرس‘ کے مزید 301 نئے کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 11868 ہوگئی ہے، ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں مزید نئے مریض سامنے آئیں گے۔ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کرونا کے نئے مریضوں میں سے زیادہ کا تعلق لاہور سے ہے جس کی تعداد 194 ریکارڈ کی گئی۔ وبا کے باعث 211 اموات ہوئیں اور 4452افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 706 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 32,081 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 22 ہزار 820 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

About Sehrish Ameen

Check Also

وزیراعظم کا پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *