Home / پاکستان / اسلام آباد / ملک میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق، 491 کی حالت تشویشناک

ملک میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق، 491 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد : پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید دس مریض جان سے گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 580 ہوگئی جبکہ 491 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 10افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سےاموات 6ہزار580 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ملک بھر میں ہیپاٹائٹس ویکسین کی شدید قلت

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں 26 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 385 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 317 تک جاپہنچی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8ہزار552 ہے۔ ملک بھر میں تاحال 38 لاکھ84ہزار796 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 593 مریض زیرعلاج ہیں ، جس میں سے 491کیسز تشویشناک یا سنجیدہ نوعیت کےہیں اور 86 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 4ہزار 185ہوچکی ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Pakistan and Zimbabwe

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *