Home / پاکستان / اسلام آباد / ملک بھر میں کرونا کے نئے 432 کیسز رپورٹ، 15 اموات

ملک بھر میں کرونا کے نئے 432 کیسز رپورٹ، 15 اموات

اسلام آباد: پاکستان میں کروناکیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے نئے 432 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 15 اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کرونا کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں کروناوائرس سے 15افرادجاں بحق ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5999 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کرونا وائرس کے 184نئے کیسز سامنے آگئے

این سی اوسی کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے 10ہزار690ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 432 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 25065 ہے، اب تک2لاکھ 49 ہزار 397 افراد کرونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ خیال رہےوزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی آرہی ہے۔

جبکہ وفاق تمام صوبوں کو کرونا سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن سہولت بھی فراہم کررہا ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Election Commission releases schedule

اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *