Home / Uncategorized / کورونا ‌کیسز میں اضافہ ، این سی اوسی نے سخت پابندیوں کا اشارہ دے دیا

کورونا ‌کیسز میں اضافہ ، این سی اوسی نے سخت پابندیوں کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ازسرنو کڑے اقدامات کا اشارہ دے دیا اور کہاایس او پیز پر عدم عملدرآمد پر سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی چیف سیکریٹریزکی بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کی۔

این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ازسرنو کڑے اقدامات کا اشارہ دے دیا اور کہا  ملک میں کوروناصورتحال کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے، ایس او پیزعملدرآمدمیں بہتری نہ ہونےپرمشکل فیصلوں کےسواچوائس نہیں، حالات بہتر نہ ہوئے تو سروسز بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 19 افراد انتقال کر گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ایس او پیز پر عدم عملدرآمد پرسخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں، ایس او پیز کی شدیدخلاف ورزی سے کورونا کیسز بے تحاشا بڑھےہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سروسز دوبارہ بند کریں گے۔

این سی او سی نے چیف سیکریٹریزکوایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کیسز کےساتھ اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، صوبے ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پرسخت ایکشن لیکربھاری جرمانے کریں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ  ٹرانسپورٹ،مارکیٹس،شادی ہالز،ریسٹورنٹس ، عوامی مقامات،اجتماعات کی مانیٹرنگ سخت کی جائے، ہائی رسک شعبوں سے کورونا وبا تیزی  سے پھیل رہی ہے، ماسک پہننااورسماجی فاصلے پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف سخت انتظامی کارروائی کی جائے۔

About Rana Usman

Check Also

Leading WWE wrestler dies

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر انتقال کرگئے

نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈری ریسلر ’کامالا ہیرس‘ 70 سال کی عمر میں انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *