Home / پاکستان / اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھراؤ کیا اور خوب توڑ پھوڑ مچائی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں۔

نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لیے دھکمیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر کااپنے سے دوگنی عمر کے مرد کے ہاتھوں ہراسانی کا انکشاف

درخواست کے مطابق دونوں افراد نے نائلہ جعفری پر حملہ کیا جس سے ان کا موبائل فون گرگیا، دونوں افراد نے گھر کے اندر پتھر بھی پھینکے تاہم نائلہ جعفری محفوظ رہیں۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں گھر پر حملے اور پتھراؤ کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی بھی ملزم یا ملزمان کو نامزد نہیں کیا ہے صرف حلیہ بتایا ہے۔

About Rana Usman

Check Also

news for train passengers

ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

کراچی: ریلوے انتظامیہ موسم سرما میں ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کرے گی، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *