Home / پاکستان / این اے 249 ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی کو دھچکا، پیپلز پارٹی کامیاب

این اے 249 ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی کو دھچکا، پیپلز پارٹی کامیاب

کراچی: قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو بدترین شکست دے دی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلقے کے تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے تحت پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ کے ساتھ فتح یاب ہو گئے، پیپلز پارٹی کے امیدوار محض 683 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15473 لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد اقبال آفریدی 8922 ووٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نذیر احمد 11125 ووٹ کے ساتھ تیسرے، پی ایس پی کے امیدوار مصطفی کمال 9227 ووٹ کے ساتھ چوتھے اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار محمد مرسلین 7511 ووٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کی شرح 21.64 فیصد رہی یعنی ان پولنگ بوتھ میں 72740 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی اںتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔

ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے، صورتحال کشیدہ

پولنگ کی گنتی کے دوران اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس اور رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی۔

ن لیگ کا فارم 45 کے اجرا میں تاخیر کا الزام

گنتی کے دوران فارم 45 کے اجرا میں تاخیر پر مسلم لیگ (ن) نے اعتراض کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جب تک تمام فارم 45 نہیں مل جاتے ہم الیکشن آفس سے نہیں جائیں گے۔

تمام فارم 45 ملنے تک آر او آفس سے نہیں جائیں گے، محمد زبیر عمر

این اے 249 کے آر او آفس کے باہر مفتاح اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ این اے 249 میں ٹرن آؤٹ کم ہے تو گنتی جلدی مکمل ہوجانی چاہیے تھی، جب تک تمام فارم 45 نہیں مل جاتے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ عوام نے ن لیگ کے حق میں ووٹ ڈال دیا ہے، اب نتائج کا اعلان ہونا ہے،  ہمارے امیدوار مفتاح اسماعیل کو بھی ڈی آر او آفس نہیں جانے دیا جارہا، ہمیں 117 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 ملے گئے ہیں، 117 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق مفتاح اسماعیل کو 7 ہزار ووٹ ملے ہیں۔ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 260 کے پریزائیڈنگ افسر کا فون بھی بند ہے ۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 کی کاپی ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نہیں دی گئی، 260 اور 261 پولنگ اسٹیشن پر فارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو نہیں دی گئی، دونوں پریزائیڈنگ آفیسر تالا لگاکر چلے گئے۔

رمضان کے سبب ووٹنگ کی شرح میں کمی

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی تاہم رمضان المبارک اور گرمی کے سبب ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح کم رہی۔

About Junaid

Check Also

Journalist Imran Riaz Khan arrested from Islamabad Toll Plaza

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *