Home / Uncategorized / مفتاح اسماعیل پیٹرولیم لیوی سے متعلق سابقہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ سامنے لے آئے

مفتاح اسماعیل پیٹرولیم لیوی سے متعلق سابقہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ سامنے لے آئے

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے سےمتعلق  تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ایم ایف سے کی گیا معاہدہ سامنےلےآئے۔

 مفتاع اسماعیل نے ٹوئٹر پر معاہدے کی دستاویز ات کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق سابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ نومبر 2021 میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں چار روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

سابقہ حکومت کے معاہدے کے مطابق حکام پیٹرول اور ڈیزل میں بتدریج چار روپے فی لیٹراضافہ کرتے جائیں گے، جب تک کے لیوی 30 روپے فی لیٹر تک نہ پہنچ جائے۔

اس سے قبل سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے بیان میں کہا تھا کہ ‘انہوں نے آئی ایم ایف کو جون 2022 سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرانے سے انکار کیا تھا اور ہم نے سبسڈی دینے کا طریقہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتاح صا حب آپ عوام پر بوجھ نہ ڈالیں اور تسلیم کریں کہ پی ٹی آئی کی پالیسی درست تھی۔

About Junaid

Check Also

Money laundering case hearing against Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz

شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *