Home / پاکستان / موٹر وے زیادتی کیس: ملزمان اور مدعیہ کی تصاویر اور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد

موٹر وے زیادتی کیس: ملزمان اور مدعیہ کی تصاویر اور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد

لاہور: ہائی کورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس میں ملزم عابد ملہی، شریک ملزم اور مدعیہ کی تصاویر اور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کی کوریج پر پابندی کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ محمد قاسم خان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ موٹروے خاتون زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی، شریک ملزم اور مدعیہ کی تصاویر اور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: موٹروے پل پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

عدالت نے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق وزرا اور مشیروں کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

فیصلے مین خاتون زیادتی کیس کی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور کہا کہ اے ٹی سی کے جج نے پابندی عاٸد کرتے وقت پنجاب وٹنس پروٹیکشن ایکٹ کا خیال نہیں رکھا، اے ٹی سی نے پیمرا کو پرنٹ اور سوشل میڈیا پر کوریج روکنے کا حکم دیا جو اس کا داٸرہ اختیار ہی نہیں آتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پیمرا عدالتی حکم پر من وعن عملدرآمد کروائے، بعد ازاں عدالت نے کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *