Home / پاکستان / اسلام آباد / مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم اور نورالحق قادری ملاقات میں اہم فیصلہ

مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم اور نورالحق قادری ملاقات میں اہم فیصلہ

اسلام آباد: آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو کرونا صورت حال پر علما اور این سی او سی سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے انھیں کہا کہ وزارت مذہبی امور علما کو کرونا پھیلاؤ کے اشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے، تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں ایس او پیز پر عمل کی تاکید منبر سے ممکن ہو سکے۔

ملاقات میں واضح کیاگیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، تاہم کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید ضروری ہونے پر زور دیا گیا۔

پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے یوم دعا منائی گئی، اس سلسلے میں بادشاہی مسجد میں خصوصی دعا کرائی گئی، گورنر ہاؤس لاہور میں بھی جمعے کے اجتماع میں خصوصی دعا کرائی گئی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ علما کرونا سے بچاؤ کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی کرونا کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

About Rana Usman

Check Also

How-much-is-the-price-of-petrol-being-increased-Great-news-for-the-people

پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *