
لاہور : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے فرد جرم کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو طلب کر رکھا ہے ۔ لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔
دوران سماعت اسپیشل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان کا کہنا ہے کہ میں جب اندر آ رہا تھا تو دیکھا کس طرح سیکیورٹی اہلکار گلے پڑے ہوئے ہیں، اگر یہ سیکیورٹی ہے تو اللّٰہ ہی حافظ ہے۔ ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ جج اور وکیلوں کو روک رہے ہوں، عدالت نےایس پی سکیورٹی کو فوری کمرہ عدالت طلب کر لیا۔