Home / پاکستان / کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر آج موبائل فون سروس بند رہے گی، موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔

 محکمہ داخلہ کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں جشن ولادت با سعادت ﷺ عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ آج بروز جمعہ 12 ربیع الاول کو کوئٹہ سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ سلم بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائے گی، اس موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور چاق و چوبند دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *