Home / پاکستان / معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی انتقال کرگئے

معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی انتقال کرگئے

لاہور: معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔ چند روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

معروف ثنا خوان محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پر سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

محبوب احمد ہمدانی نہ صرف خود معروف نعت خواں تھے بلکہ ان کے بھائی مرغوب احمد ہمدانی بھی ثنا خوانی میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

دو نعت خواں بھائیوں کی اس جوڑی نے کئی دہائیوں تک عاشقان رسولﷺ کے دلوں کو حضورﷺ کی محبت سے گرمائے رکھا۔

ان کی مشہور نعتوں میں تیریﷺ جالیوں کے نیچے، بنے ہیں دونوں جہاں تمہارے ﷺ لیے اور آمنہ بی بیؓ کے گلشن میں شامل ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *