Home / پاکستان / پشاور دھماکے کے شہداء کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

پشاور دھماکے کے شہداء کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے زخمیوں کو دو، دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: مدرسہ میں دھماکا ،7 بچے شہید ، 70 زخمی

ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، لیکن کسی کو بھی امن کے عمل کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *