Home / پاکستان / تصویر اور رومانوی شعر، مہوش حیات کی شادی کی قیاس آرائی

تصویر اور رومانوی شعر، مہوش حیات کی شادی کی قیاس آرائی

لاہور: مداحوں نے چہرہ چھپائے تصویر اور جون ایلیا کے شعر کو شادی کی خوشخبری سے منسوب کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر شرماتے ہوئے اپنا چہرہ چھپائے تصویر کیساتھ رومانوی شعر شیئر کرنے پر ان کے مداحوں نے ان کی شادی کی قیاس آرائی کر دی۔ مہو ش حیات نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پرہاتھوں میں شادی والے پھول سجائے اپنی تصویر اورجون ایلیا کا شعر’’ہے محبت حیات کی لذت ، ورنہ کچھ لذتِ حیات نہیں ۔ کیا اجازت ہو ایک بات کہوں؟ وہ، مگر، خیر، کوئی بات نہیں‘‘ شیئر کیا۔

مداحوں نے تصویر اور شعر پر خوب داد دی اور ساتھ ہی ان کی طرف سے جلد شادی کی خوشخبری سنائے جانے کی قیاس آرائی کر دی۔

About Rana Usman

Check Also

اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی صورتحال سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *