Home / پاکستان / بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے،ایف اے او

بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے،ایف اے او

نیویارک: فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد ٹڈی دل حملوں میں تیزی آسکتی ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹرمیں ہزار انڈے دے سکتی ہیں، اور ایک ٹڈا یومیہ دوگرام خوراک کھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹری ورکرز مرکزی شاہراہ تک محدود، بازاروں میں گندگی کے ڈھیر

فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرکنائزیشن کے مطابق درمیانے درجےکا ایک غول 33 ہزار افراد کی خوراک کھا سکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150 کلو میٹر سفر طے کرسکتا ہے۔

یو این فوڈ اینڈایگری کلچرآرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ مون سون میں کنٹرول نہ کیاگیا تو ٹڈیوں کو فیلڈ میں کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ایف اے او نے پاکستان پر زور دیا کہ موسلادھار بارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔

About Rana Usman

Check Also

Notice of Civil Aviation Authority

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ منیجرز کو کرونا ایس او پیز کی خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *