Home / پاکستان / کاشتہ فصلوں پر لوکسٹ کا حملہ سب سے بڑا چیلنج ،سیکرٹری زراعت

کاشتہ فصلوں پر لوکسٹ کا حملہ سب سے بڑا چیلنج ،سیکرٹری زراعت

ملتان: سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں اس وقت سب سے بڑا چیلنج کاشتہ فصلوں پر لوکسٹ کا حملہ ہے ۔ حکومت پنجاب اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

صوبہ پنجاب میں لوکسٹ و دیگر قدرتی و ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر 4 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کے شعبہ کیلئے 31 ارب 73 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔

اس بجٹ سے کھادوں اور بیجوں پر سبسڈیز، فارم میکانائزیشن، واٹر کورسز کی لائننگ اور شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کے منصوبے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے زراعت ایمرجنسی پروگرام برائے زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 1 ارب 68 کروڑ وپے مختص کئے گئے ہیں۔

حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب اور بارانی علاقہ جات کی ترقی کیلئے 70 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے ۔ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے مختلف منصوبوں پرپہلے ہی عملدرآمد جاری ہے ۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *