Home / پاکستان / اسلام آباد / خیبرپختونخوا: ڈینگی کیسز میں اضافہ

خیبرپختونخوا: ڈینگی کیسز میں اضافہ

پشاور : خیبرپختونخوا میں مزید 306 افراد ڈینگی وائرس کا شکارہوگئے ۔ 

صوبہ خیبرپختونخوامیں ڈینگی کے وار بڑھنے لگے ،  محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16002تک پہنچ گئی ہے ۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد اسپتال پہنچ گئے جس کے بعد  زیر علاج مریضوں کی تعداد 86 ہوگئی ۔ 

محکمہ صحت کے مطابق 104  نئے کیسز کے ساتھ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 514 تک پہنچ گئی ۔ ٓ 

گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران پشاورمیں 104 مردان میں 46 ، لوئر کوہستان  میں 32 اورمانسہرہ میں ڈینگی کےمزید31 کیسزرپورٹ ہوئے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق  صوبے میں رواں سال ڈینگی سے 14 افراد انتقال کرچکے ہیں ۔ 

خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا ۔  ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب  مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔

About Junaid

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *