Home / پاکستان / اسلام آباد / آرمی چیف کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام

آرمی چیف کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام


یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا جرات و بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی افواج کے  بہیمانہ مظالم، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی فورسز کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت ا گیا ہے، جموں و کشمیر کے مسئلے کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کشمیر اور پاکستان -یک جان: قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مصائب و مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

About Mubashir Rehman

Check Also

Opposition is playing politics of hypocrisy

“اپوزیشن منافقت کی سیاست کررہی ہے”

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الیکشن کمیشن سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *