
کراچی میں سعید آباد،گلستان جوہر اور سپر ہائی وے پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 34 سالہ نوید جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ہائی وے پنجاب کٹ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص دوران علاج جاں بحق ہوگیا
جس کی شناخت 22 سالہ قند آغا کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی کی شناخت 35 سالہ جمعہ دین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جوہر موڑ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 35 سالہ حمزہ اور 60 سالہ وجیہہ الحسن زخمی ہوگئے
جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وجیہہ الحسن دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔