Home / پاکستان / اسلام آباد / اسلام آباد : ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد : ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار بے قابو،  ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں کی  تعداد پانچ  جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا  ہے ۔ 

  اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی  سے 85 افراد متاثر ہوئے  ،  اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد  1819 تک جا پہنچی   ہے ۔ 

وفاقی دارالحکومت  کے شہری علاقوں میں  گزشتہ  24  گھنٹے کے دوران  ڈینگی کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ڈی ایچ او کے مطابق  شہر کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے  1102 مریض ہیں ،  گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 18 افراد میں ڈینگی کی تشخیص   ہوئی  جس کے بعد پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 276 تک جا پہنچی ہے۔  

ڈی ایچ او  کے مطابق  پولی کلینک میں ڈینگی کے 72 جبکہ کیپٹل اسپتال میں 39 مریض زیر علاج ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا ۔  ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب  مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔

About Junaid

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *