Home / شوبز / بھارتی اداکارہ پلوی دیو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں

بھارتی اداکارہ پلوی دیو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں

نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں بالی ووڈ اداکارہ پلوی دیو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق من مانے نا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی 21 سالہ پلوی دیو کی لاش کلکتہ میں انکے فلیٹ سے ملی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب اداکارہ کو اسپتال منتقل کیا تو وہ مردہ حالت میں تھیں۔

پولیس کے مطابق پلوی نے فلیٹ اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر کرائے پر لیا ہوا تھا، کیس کی تفتیش ہر پہلو سے کررہے ہیں جبکہ انکے فلیٹ پارٹنر سے تفتیش کی جارہی ہے، جس کے بعد واقعے کی صورتحال کو سمجھا جاسکے گا۔

اکیس سالہ پلوی دیو بنگالی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کافی مشہور تھیں اور انہوں نے بنگالی زبان میں بننے والے متعدد ڈارمے من مانے نا، امی سراجر بیگم اور کنجو چھایا شامل ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی مسلم اداکارہ کی لاش انہیں کے گھر کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی ملی تھی، لواحقین نے 20 سالہ شہانہ کے شوہر پر قتل کا الزام عائد کیا تھا۔

شہانہ کی والدہ نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ اس کا شوہر اسے تشدد کا بھی نشانہ بناتا تھا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

About Junaid

Check Also

Dr Amir Liaquat Hussain will be buried today

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین آج ہو گی

کراچی : پاکستان کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا سفرِ آخرت شروع ہوگیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *