Home / پاکستان / کورونا کیسز میں اضافہ: میو اسپتال کا آپریشن تھیٹر بند

کورونا کیسز میں اضافہ: میو اسپتال کا آپریشن تھیٹر بند

لاہور : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے میو اسپتال میں روٹین آپریشن بند کر دیے گئے ہیں۔

میو اسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر اسپتال میں روٹین کے آپریشن تاحکم ثانی روک دیے گئے ہیں۔ 

پروفیسر ڈاکٹر اصغر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اور کینسر کے مریضوں کی سرجریز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات، فعال کیسز کی تعداد 11ہزار190 تک جاپہنچی

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 27133کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 773 ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 400 کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ ملک میں مرنے والے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 750 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *